Home / کھیل کود / مصباح نے ٹیم کی یوتھ پاور پر توقعات کا بوجھ لاد دیا

مصباح نے ٹیم کی یوتھ پاور پر توقعات کا بوجھ لاد دیا

سابق کپتان مصباح الحق نے کہاکہ میں نے یونس خان کے ہمراہ انضمام الحق اور محمد یوسف کا خلا پُر کیا، ہماری جگہ لینے والے بھی ضرور سامنے آئیں گے۔

ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ریٹائرمنٹ سے وابستہ جذبات کے بجائے یہ فکر ذہن پر سوار تھی کہ تاریخ رقم کرنے کا موقع ہاتھ سے نکلنے نہ دیا جائے، خوشی کی بات ہے کہ یہ کوشش کامیاب رہی اور پاکستان نے پہلی بار کیریبیئنز کو ان کی سرزمین پر ہرانے کا اعزاز حاصل کیا۔

مصباح الحق نے کہا کہ مجھ سمیت یونس خان نے بھی ہمیشہ ٹیم کلچر کو پروان چڑھانے کی کوشش کی، اس ضمن میں قائدانہ کردارادا کرتے ہوئے مشکل صورتحال میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کے لیے محنت کی،اب ٹیم کا ہر کھلاڑی یہی کوشش کرتا ہے۔

About Admin

Check Also

میچ فکسنگ کے ناسور نے کرکٹ کو بُری طرح متاثر کیا، معین خان

سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کے ناسور نے ہماری کرکٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *