Home / پاکستان / عالمی عدالت بھی کلبھوشن کی سزا ختم نہیں کرسکتی، مشیر خارجہ

عالمی عدالت بھی کلبھوشن کی سزا ختم نہیں کرسکتی، مشیر خارجہ

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کلبھوشن یادیو کو ملک کے قانون کے مطابق سزا ملی جسے عالمی عدالت انصاف بھی ختم نہیں کرسکتی۔

 

اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کوئی عام ایجنٹ نہیں  بلکہ وہ بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے، اس نے جعلی پاسپورٹ استعمال کیا اور دہشت گردی کی کارروائیوں  کا اعتراف کیا اس لیے اسے قانون اور آئین کے مطابق سزا سنائی گئی اور عالمی عدالت اس سزا کو ختم نہیں  کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے لیے ریاستی ادارے کو استعمال کیا، کلبھوشن تک قونصلر رسائی کے بارے میں  عالمی عدالت نے کوئی حکم نہیں  دیا ہے۔

About Admin

Check Also

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *