Home / شوبز / بونی کپور کا سری دیوی کو انوکھا تحفہ

بونی کپور کا سری دیوی کو انوکھا تحفہ

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کو فلم نگری میں رواں سال 7 جولائی کو 50 سال مکمل ہوجائیں گے جس پران کے شوہر اور فلمساز بونی کپور نے انہیں اس دن انوکھا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.
سری دیوی نے 1967 میں 4 سال کی عمر میں بھارتی مقامی فلم نگری کی فلم’’موروگا‘‘سے فنی سفر کا آغاز کیا تاہم انہوں نے 1975 میں بننے والی فلم’’جولی‘‘ میں بطور معاون اداکارہ کے بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن جلد ہی اپنی جاندار اداکاری سے ایسا مقام بنایا کہ فلموں کے کردار سری دیوی کو سوچ کر لکھے جانے لگے جب کہ سری دیوی نے فلمی کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ کام کیا جو ایک منفرد اعزاز ہے۔

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *