Home / شوبز / انیل کپورکو مونچھوں کی قربانی پر فلم ’’لمحے‘‘ میں کاسٹ کیا گیا

انیل کپورکو مونچھوں کی قربانی پر فلم ’’لمحے‘‘ میں کاسٹ کیا گیا

بھارتی اداکار انیل کپور اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے بالی وڈ نگری میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اور اب تک کئی بلاک بسٹڑد فلمیں دے چکے ہیں لیکن شاید بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکار نے فلم لمحے میں اپنی مونچھیں کیوں کٹوائی تھیں۔

انیل کپورکا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایکشن، کامیڈی، رومانویت سمیت ہر طرح کے کردار کو بخوبی نبھایا اور داد سمیٹی۔ انیل کپور کو مداحوں نے شاید بہت کم ہی مونچھوں کے بغیر دیکھا ہو اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انیل کپور کو اپنی مونچھوں سے بہت پیار ہے لیکن 90 کی دہائی میں سپر ہٹ فلم ’لمحے‘ میں انیل کپور نے بغیر مونچھوں کے اداکاری کی اور اپنی اس بے مثال اداکاری سے سب کے دل موہ لیے۔

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *