Home / بین الاقوامی / انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا میں جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
امریکا عرب اسلامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے لیکن نئے مستقبل کا آغاز دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں جب کہ ہمارا مقصد دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لیے اتحاد کی تشکیل ہے اور یہ جنگ مذاہب، فرقوں یا تہذیبوں کے درمیان نہیں بلکہ وحشی مجرموں سے ہے جو خدا کو نہیں صرف دہشت گردی کو مانتے ہیں لیکن دشمن ہمیں جھکا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے عرب دنیا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے اور سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف ملکوں کو متحد کیا جب کہ ایران دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے جو خطے میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

شام میں داعش نے 19 شہریوں کو قتل کر کے لاشیں نذرآتش کردیں

شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *