Home / بین الاقوامی / افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 20 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 20 پولیس اہلکار ہلاک

طالبان نے افغان صوبے زابل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کر کے 20 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جب کہ 15 کو زخمی کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں طالبان نے مختلف چیک پوسٹوں پر حملے کئے جس میں کم از کم 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
صوبائی گورنر بسم اللہ افغان مل نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے آج صبح زابل کے ضلع جوئے کی بیشتر پولیس چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملہ کیا جس میں خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور 15 اہلکار شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔

About Admin

Check Also

شام میں داعش نے 19 شہریوں کو قتل کر کے لاشیں نذرآتش کردیں

شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *